ہنڈا سٹی کارکاسکستھ جنریشن ماڈل 2021 لانچ کردیا گیا

ہنڈا سٹی کارکاسکستھ جنریشن ماڈل 2021 لانچ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہنڈا کمپنی نےطویل انتظار کرانے کے بعدہنڈا سٹی سکستھ جنریشن ماڈل 2021 لانچ کردیا،جدید ترین ماڈل کی رونمائی کے بعد کار کے مختلف ماڈلز اور ان میں متعارف کرائے جانے والی خصوصی فیچرز کابھی اعلان کیا گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق ہنڈا کمپنی نےطویل انتظار کرانے کے بعدہنڈا سٹی سکستھ جنریشن ماڈل 2021 لانچ کردیا،رپورٹ کے مطابق ہنڈا کمپنی کی سٹی کار کے جدید ترین ماڈل کی رونمائی کے بعد کار کے مختلف ماڈلز اور ان میں متعارف کرائے جانے والی خصوصی فیچرز کابھی اعلان کیا گیا، یادرہے  ماڈل کی خصوصیات یا تصاویر دیکھے بغیر ہی صارفین نےمئی 2021 سے ہنڈا سٹی کی بکنگ شروع کرارکھی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنڈا سٹی کا یہ نیا ماڈل 5 ورژنز میں دستیاب ہو گا۔ ان میں سے 2 ورژنز میں 1200سی سی جبکہ باقی 3ورژنز میں 1500سی سی انجن دیا جائے گا۔ 1200سی سی انجن 89ہارس پاور اور 1500سی سی انجن 118ہارس پاور طاقت کا حامل ہو گا۔ مذکورہ پانچ ورژنز سٹی 1.2ایل مینوئل، سٹی 1.2ایل سی وی ٹی، سٹی 1.5ایل سی وی ٹی، سٹی ایسپائر1.5ایل ایم ٹی اور سٹی ایسپائر 1.5ایل سی وی ٹی ہیں۔