شلپا شیٹھی کے فحش شوہر کی ضمانت مسترد

شلپا شیٹھی کے فحش شوہر کی ضمانت مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:     ممبئی کی عدالت نے فحش فلموں کے کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی جانب سے راج کندرا کی ضمانت کی درخواست  مسترد کی گئی ہے۔ پولیس نے راج کندرا کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی  کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور کچھ ملزمان کے بیانات ریکارڈ کیے جانے بھی ابھی باقی ہیں اور اگر اس موقع  پر  راج کندرا کو ضمانت مل گئی تو ثبوت میں چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے۔

عدالت نے پولیس کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے راج کندرا کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا کے  وکیل نے   دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مقدمے میں سزا زیادہ سے زیا دہ 7 سال ہے، راج کندرا شادی شدہ ہیں اور ممبئی کے رہائشی ہیں اور کیس میں مکمل تعاون فراہم کررہے ہیں لہٰذا انہیں پولیس حراست میں رکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لیے ضمانت دی جائے۔

یاد رہے کہ بالی وڈ  کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ دنوں پولیس نے فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔