( سٹی 42 ) سال 2018 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 4 دن باقی، 34 ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والے سرکاری و غیر سرکاری ملازم گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
غیر معمولی توسیع کے بعد گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 اگست مقرر کی گئی۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ شناختی کارڈ کی کاپی، سم، ٹیکس کٹوتی سرٹیفیکیٹ کے ساتھ گوشوارہ جمع کروایا جاسکتا ہے۔
یکم جولائی 2017 سے 30 جون 2018 تک کی بینک اسٹیٹمنٹ بھی ہمراہ ہونا ضروری ہے جبکہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے اکاؤنٹ سے جرمانہ بھی کاٹا جاسکتا ہے۔