سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر سامنے آگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 279.81 روپے سے کم ہوکر 279.80 روپے پربند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.88 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں 26 پیسے کم ہوکر 338.26 روپے، یو اے ای درہم 1پیسے کم ہوکر 77.30 روپے، جبکہ برطانوی پاونڈ 78 پیسے اضافے سے 390.23 پر پہنچ گیا۔ اسکے علاوہ سعودی ریال 75.42 روپے پر برقرار رہا۔