ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت  نےقیمتی پتھروں کی برآمدات سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

حکومت  نےقیمتی پتھروں کی برآمدات سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے آئندہ پانچ سال میں قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے سال 2027 سے 2030 تک کے لیے قیمتی پتھروں سے متعلق حکومتی پالیسی کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے، پالیسی کے ابتدائی مسودے پر وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا گیا ہے اور پھر اسے کابینہ سے جلد منظور کیا جائے  گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ سے متعلق پالیسی کے ابتدائی مسودے پر متعلقین سے مشاورت کی جائے۔

ابتدائی پالیسی ڈرافٹ کے مطابق جیمز اینڈ جیولری کی پالیسی کے تحت آئندہ پانچ سال میں ایکسپورٹ میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ کیا جائے گا، جیمز اینڈ جیولری پالیسی کے تحت آئندہ پانچ سال میں 3500 ورکرز کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

320 انٹرنیشنل اور ایک ہزار مقامی نمائشیں منعقد کی جائیں گی، دستاویز کے مطابق آئندہ پانچ سال میں جیم اسٹون سینٹر کے ذریعے چھ کروڑ 24 لاکھ کی ویلیو ایڈیشن کی جائے گی۔

دستاویز ات کے مطابق آئندہ پانچ سال میں قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ سے متعلق 48 مشینوں کی سہولت فراہم کی جائے گی، آئندہ چار سال میں قیمتی پتھروں کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے نو ارب 78 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا۔