اشرف خان: پاکستان میں بینکوں کی سرمایہ کاری ڈیپازٹس سے بھی تجاوز کرگئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں بینکوں کے ڈیپازٹس 5.8 فیصد بڑھ کر 37431 ارب روپے ہوگئے اور ان 12 ماہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس 23.6 فیصد بڑھے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال میں 30 فیصد بڑھی جس سے دسمبر 2025 تک بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 37910ارب روپے ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایک سال میں بینکوں نے 8781 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جس کے دوران بینکوں کے ایڈوانسز کا حجم دسمبر 2025 تک 14880 ارب روپے رہا جبکہ ایک سال میں بینکوں کے ایڈوانسز 7 فیصد کم ہوئے، ایڈوانس ٹو ڈیپازٹ تناسب 53 فیصد سے کم ہو کر 39.8 فیصد پر آ گیا۔
سٹیٹ بینک کے اعداد کے مطابق انویسٹمنٹ ٹو ڈپازٹ تناسب 96 فیصد سے بڑھ کر 101.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔