ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر کمسن بچی کی جبری شادی کی ویڈیو وائرل، عوام میں شدید غم و غصہ

سوشل میڈیا پر کمسن بچی کی جبری شادی کی ویڈیو وائرل، عوام میں شدید غم و غصہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک انتہائی افسوسناک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کمسن بچی کی شادی ایک بڑی عمر کے شخص سے کرائی جا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم بچی بری طرح رو رہی ہے اور مدد کے لیے اپنے والد کو پکار رہی ہے، لیکن اس کی فریاد سننے والا کوئی نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے جبری شادی قرار دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف بچوں کے بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرے میں موجود اس فرسودہ اور غیر انسانی روایت کی بھی عکاسی کرتا ہے، جو آج کے دور میں کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام، پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر ایسے واقعات پر بروقت اور مثال قائم کرنے والی سزا نہ دی گئی تو معاشرے میں کمسن بچیوں کا تحفظ مزید خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

سماجی حلقوں نے اس واقعے کو ایک لمحۂ فکریہ قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ بچوں کی شادی کے خلاف موجود قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور عوام میں شعور بیدار کیا جائے، تاکہ مستقبل میں کسی بھی معصوم بچی کو اس طرح کے ظلم کا سامنا نہ کرنا پڑے۔