کمشنر لاہور کا پی آئی سی کا دورہ ، تعمیراتی کام 95فیصد مکمل

کمشنر لاہور کا پی آئی سی کا دورہ ، تعمیراتی کام 95فیصد مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا  نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی)کا دورہ کیا جہاں انھوں نے کہا کہ سیکنڈ فلور  کا تعمیراتی کام اڑتالیس گھنٹوں میں مکمل ہوجائے گا ۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاواعمرہ  کی ادائیگی کےبعد ایئرپورٹ سے سیدھا پی آئی سی روانہ ہوگئے جہاں انھوں نے جاری کاموں کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نےکہا پی آئی سی کے تھرڈ فلور  کا تمام تعمیراتی کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ سیکنڈ فلور بھی اڑتالیس گھنٹوں میں مکمل ہوجائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈائگناسٹک لیب و کلیکشن سنٹر کی دو منزلہ عمارت کا 95فیصد کام مکمل ہے۔پی آئی سی کو مستقل پیمانوں پر ہارٹیکلچرلی خوبصورت رکھنے کیلئے پی ایچ اے کے ساتھ ایم او یو کیا جائے گا،مکمل صفائی کیلئے جامع آؤٹ سورس پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔