اشرف خان : انٹر بینک میں امریکی ڈالر مہنگا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 279.59روپے سے بڑھ کر 279.64 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 پیسے کمی سے 281.09 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ برطانوی پاونڈ 21 پیسے کمی سے 357.50 روپے ، امارتی درہم 5 پیسے کمی سے 76.95 روپے، اور سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 74.99 روپے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 61 پیسے کمی سے 304.60 روپے پر آگیا۔