اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنےکا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنےکا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) اسٹیٹ بنک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 گورنر اسٹیٹ بنک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرح سود میں رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر 8.3 ارب ڈالر ہو گئے، ایکسٹرنل اکاؤنٹ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، مہنگائی کا دباؤ اب بھی برقرار ہے، مہنگائی پر توانائی قیمتوں کا اثر اہم ہے۔

Ansa Awais

Content Writer