نامور اداکار و کامیڈین قیصر پیا کے بھائی پر دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کا تشدد، موٹر سائیکل چھین لی

 نامور اداکار و کامیڈین قیصر پیا کے بھائی پر دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کا تشدد، موٹر سائیکل چھین لی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)سٹیج ،ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار کامیڈین قیصر پیا کے بھائی فرخ رشید کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ،نامعلوم ڈاکو اپلائیڈ فار ہنڈا ون ٹو فائیو بھی لے گئے اور تشدد کر کے زخمی بھی کر گئے ۔قیصر پیا نے آئی جی پنجاب سے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی اپیل کر دی۔

سٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار قیصر پیا کے چھوٹے بھائی فرخ رشید کیساتھ ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔ فرخ رشید اقبال ٹاؤن پاک بلاک میں اپنی رہائشگاہ کے باہر اپلائیڈ فار ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر آئے تو چار نامعلوم ڈاکوؤں نے پہلے ان پر تشدد کیا اور پھر ان کو زخمی کرکے ان کی موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے ۔

قیصر پیا نے آئی جی سے اپیل کی ہےکہ  انہوں نے پولیس میں رپورٹ کر دی ہے، ان کےبھائی کی اپلائیڈ فار موٹرسائیکل ڈاکوؤں سے بازیاب کروائی جائے۔ پولیس نے ملزمان کا ڈیٹا بھی سی سی ٹی وی کی وجہ سے اکٹھا کر لیا ہے ۔