ریحام خان نے سوشل میڈیا پر گالیاں پڑنے کی وجہ بتا دی

ریحام خان نے سوشل میڈیا پر گالیاں پڑنے کی وجہ بتا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر بات کی ہے۔

ریحام خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے ایک بیان کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں انھوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کی ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-01-29/315847_8477725_updates.jpg

اپنے ایک بیان میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں اگر چاکلیٹ یا کیک کی فوٹو بھی لگاؤں تو مجھے گالیاں پڑتی ہیں۔واضح رہے کہ ریحام خان اور ان کے شوہر بلال مرزا شادی کے بعد سوشل میڈیا پر خاصے فعال ہیں۔  

یاد رہے کہ  ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے گزشتہ ماہ   تیسری شادی کی تھی جس کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور ہم دونوں کو ہی پاکستان سے بے حد محبت ہے اس لیے میں جس طرح پاکستان میں شادی سے پہلے اپنا وقت گزارتی رہی ہوں اس میں اور میرے کام میں کوئی فرق نہیں آئے گا، مجھے بلال کی سپورٹ بھی حاصل ہے لیکن ایسا نہیں ہے میں کہیں اور بلال کہیں اور رہیں اس کے ساتھ پاکستان آنا جانا رہے گا۔

Ansa Awais

Content Writer