ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوروں نے گاڑی چرانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

چوروں نے گاڑی چرانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) شہر میں گاڑی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ نشتر کالونی سے چور شہری کی گاڑی دھکا لگا کر چرا کر فرار ہو گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔

سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور گاڑی کے اسٹیئرنگ کو گھما رہا ہے جبکہ دوسرا چور گاڑی کو دھکا لگا رہا ہے۔ گاڑی سٹارٹ نہ ہونے پر چور دھکا لگا کر ہی گاڑی چرا کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب سی سی ٹی وی فوٹج منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی اور نہ ہی تاحال واردات کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔