پنجاب اسمبلی میں عمران خان کے حوروں والے ٹیکوں کے چرچے

پنجاب اسمبلی میں عمران خان کے حوروں والے ٹیکوں کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے حوروں والے ٹیکوں کے چرچے، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ہمیں بھی ایسا ٹیکہ لگا دو کہ جنت کی حوریں نظرآنا شروع ہوجائیں، اپوزیشن نے سرمایہ کاری پر میاں اسلم اقبال کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ایوان میں عام بحث کا مطالبہ کردیا۔

      پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکرکی زیرصدارت ایک گھنٹہ 29 منٹ کی تاخیرسے شروع ہوا تو اجلاس میں عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے حکومت پر پنجابی میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آٹا ملتا نہیں مہنگائی سر پھاڑنے کو تیار ہے۔

ہمیں بھی ایسا ٹیکہ لگائو کہ جنت کی حوریں نظر آنا شروع ہو جائیں، ایوان میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے معیشت کی بہتری کا دعویٰ کرتے ہوئے اپوزیشن کو کھلا چیلنج دے ڈالا، اپوزیشن کے رکن سمیع اللہ خان نے اسلم اقبال کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے انڈسٹریل زون بنائے تو ہم بھی بتائیں گے کہ اٹھارہ ماہ میں کتنے بلین ڈالر کی انڈسٹری بند ہوئی۔

اجلاس میں اپوزیشن ارکان وقت سے پہلے تقریر ختم کرنے پر سراپا حتجاج بن گئے اور ن لیگ کے ملک احمد خاں احتجاجاً آیوان سے چلے گئے۔ اپوزیشن اور حکومتی وزراء احتجاج پر وزیر قانون راجہ بشارت نے کورم کی نشاندھی کردی ۔

 کورم پورا نہ ہونے پرڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری نے اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

                       

Shazia Bashir

Content Writer