(عابد چودھری) رائیونڈ میں قتل ہونے والے نوجوان وسیم کے قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اسکے دوست ہی نکلے، سٹی 42 قتل کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لے آیا۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں گزشتہ روز وسیم اختر نامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے ورثا کی جانب سے ملتان روڈ پر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونیوالی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو وسیم اختر کو لے جاتے اور پھر فائرنگ کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران بھٹی اور سلمان بھٹی نے رات کی تاریکی میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے وسیم کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔