ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کی اوپن مارکیٹ میں چاول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، شہری پریشان

شہر کی اوپن مارکیٹ میں چاول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:شہر کی اوپن مارکیٹ میں چاول کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر چاول کی قیمت میں 25 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو چاول 300 روپے سے بڑھ کر 325 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں۔

تاجروں کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث 25 کلوگرام چاول کا تھیلا بھی 1000 سے 1200 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے، جس سے عام صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے صورتحال کا نوٹس لینے اور قیمتوں پر کنٹرول کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔