جنید ریاض:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سیکنڈ اینول امتحان کے لیے ری چیکنگ کی آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی ہے۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق آن لائن درخواست جمع کرانے والے امیدواروں کو ری چیکنگ کی تاریخ سے متعلق بذریعہ ای میل آگاہ کیا جائے گا۔
کنٹرولر امتحانات طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ اس سے قبل طلبہ کو ری چیکنگ کی تاریخ کے بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جاتا تھا، تاہم کئی طلبہ کو ایس ایم ایس موصول نہ ہونے کے باعث وہ ری چیکنگ کے عمل سے محروم رہ جاتے تھے۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق ری چیکنگ کے لیے آن لائن درخواستیں 10 جنوری تک وصول کی جائیں گی۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں مکمل کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔