(کاوش میمن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا اورتاریخ میں پہلی بار انڈیکس 1لاکھ74 ہزار کی سطح عبورکرگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبارکے آغازپر انڈیکس میں 1ہزار900 سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس نے 175205 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھولیا۔
یاد رہے کہ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے آخری سیشن کے دوران بھی بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا گیاتھا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک نئے ریکارڈ سطح پر بند ہواتھا، جس کی وجہ جمعہ کو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری تھی۔
گزشتہ ہفتے بھی پورے کاروباری سیشن کے دوران مثبت رجحان غالب رہا، جس نے کے ایس ای 100 انڈیکس کو انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 172,582.95 پوائنٹس تک پہنچا دیا۔