فاران یامین:موٹر سائیکل چور گینگ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔
چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد یاسین نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران 2رکنی اعجازموٹرسائیکل چورگینگ گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ اعجاز اور آفتاب عالم شامل ہیں۔
ملزمان سے 5 موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں، 2 پستول میگزینز و گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
دوران تفتیش ملزمان نےبغیرلاک کےکھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا۔
ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App