سنت نگر میں چور شہری دانیال کی موٹر سائیکل لے اڑا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: اسلام پورہ کے علاقہ میں چور شہری دانیال کی موٹر سائیکل لے اڑا ۔سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔

موٹر سائیکل چوری کی واردات 27 دسمبر کی شام 7 بجے سنت نگر احمد چوک کے قریب ہوئی ۔ سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل چور اطراف کا جائزہ لیتے ہوئے نظر آتا ہے، پھر چور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر گلی میں کھڑی موٹر سائیکل کو دھکیلتا ہوا آگے لے جاتا ہے ۔ ملزم کا موٹر سائیکل پر سوار ساتھی چوریکی گئی موٹر سائیکل کو دھکیلنے میں مدد کرتا ہے ۔

 اسلام پورہ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا  ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔