بسیم سلطان: وفاقی وزیرتجارت ،صنعت وپیداوارڈاکٹرگوہراعجازکی زیرصدارت گورنرہائوس کراچی میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اوراسٹیل مل سے متعلق امورزیرغورلائے گئے۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری تجارت صالح فاروقی ،سی ای اوٹی ڈیپ زبیرموتی والا ،اسٹیل مل کے سی ای نےشرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیرکواسٹیل مل کی بندش ،تباہی اورابترصورتحال سے آگاہ کیاگیا۔
سن 1982سے 2023 تک آڈٹ کیئے گئے پی ایس ایم کی پرفارمنس انڈیکیٹرزکومدنظررکھاگیا۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اجاز نے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملزکوبحال کیاجاسکتاہے۔
سی ای او ٹی ڈیپ زبیرموتی والانے مصرکے شہر قاہرہ میں چوتھی پاک افریقہ ٹریڈڈیولپمنٹ کانفرنس اور مصرکے شہرقائرہ میں سنگل کنٹری نمائش سے متعلق اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا۔زبیرموتی والا نے بتایا کہ اگلےماہ مصرکے شہرقائرہ میں سنگل کنٹری نمائش اورکانفرنس منعقدہوگی۔
نمائش اورکانفرنس میں اردن، قطر، سعودی عرب، الجزائر، برکینا فاسو، مالی اور موریطانیہ شرکت کریں گے۔نمائش میں شرکت کے لیے پاکستان سے 100 سے زائد کاروباری شخصیات کا وفد قاہرہ جائے گا۔ نمائش میں زراعت، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ اور خدمات جیسے بڑے تجارتی شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا.