پی ایس او کا گردشی قرضہ 812 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

پی ایس او کا گردشی قرضہ 812 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا گردشی قرض 812 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔

 دستاویزات کے مطابق پی ایس او کا گردشی قرض 812ارب روپے سے تجاویز کرگیا جس میں سوئی ناردرن کے ذمے پی ایس او کے 529ارب سے زائد بقایا جات ہیں جبکہ پاور سیکٹر نے 185ارب 70 کروڑ روپے کا ادھار تیل لے رکھا ہے۔پاور سیکٹر میں سب سے بڑے ڈیفالٹر جنکوز اور سی پی پی ہیں، جنکوز اور سی پی پی نے پی ایس او کو 150ارب سے زائد ادا کرنے ہیں، حبکو نے 29 ارب 82 کروڑ اور کیپکو نے 5 ارب کی ادائیگی نہیں کی۔

دستاویزات کے مطابق حکومت اور پی آئی اے کے ذمے پی ایس او کے 96ارب 80کروڑ کے بقایا جات ہیں، پی ایس او نے بھی آئل ریفائنز کو 153 ارب 40 کروڑ کی ادائیگی کرنی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer