وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیلئےبڑی خوشخبری

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیلئےبڑی خوشخبری
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کو بحال کردیا۔

نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کو بحال کردیا ہے، اور وفاقی وزیر کو گلبرگ میں واقع ہجویری ہاوس لاہور میں واقع رہائش گاہ کی سپرداری کروا دی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے مختلف بینکوں کو بھی اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا مراسلہ جاری کردی گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے دوبارہ خط کی تصدیق پر گھر کی سپرداری کروائی گئی ہے، اور نیب کے حکم پر اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کی بحالی کے لئے مراسلہ بھیجا ہے۔