ہائیر ایجوکیشن کمیشن کورونا کے نام پر طلبا کو لوٹنے لگا، اہم انکشاف

 ہائیر ایجوکیشن کمیشن کورونا کے نام پر طلبا کو لوٹنے لگا، اہم انکشاف
کیپشن: Higher Education Commission
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  ہائیر ایجوکیشن کمیشن کووڈ کے نام پر طلباء سے پیسے کمانے لگا،21 مہینوں سے طلباء کی ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن پر پاپندی عائد ہے.

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کووڈ کے نام پر طلباء سے پیسے بٹورنے لگا ۔ذرائع کے مطابق 21 مہینوں سے ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن نہیں کی جارہی لیکن   5000 روپے اضافی دینے والے طلباء کیلئے ڈگریوں کی فوری فزیکل تصدیق کی سہولت موجود ہے۔

ایچ ای سی نجی کوریئر سروس کے ذریعے سے طلباء کی ڈگریوں کی تصدیق کر رہی ہے۔نارمل فیس سے ڈگریوں کی فزیکل ویری فیکیشن بند ہونے سے طلباء کی ڈگریوں کی تصدیق کو 45 روز لگتے ہیں ۔طلباء نے وزارت تعلیم سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی دوہری پالیسی ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر