احساس پروگرام غریبوں کیلئے درد سر بن گیا

Ehsas Program
کیپشن: Ehsas Program
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مائدہ وحید)غریب گھرانوں کی کفالت کیلئے شروع کیا گیا تحریک انصاف حکومت کا  احساس پروگرام غریبوں کیلئے درد سر بن گیا۔ بے آسراء خواتین نے احساس پروگرام کو واحد سہارا سمجھا لیکن وہ بھی بے سہارا کر گیا۔

احساس پروگرام شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے کا پروگرام بن گیا،احساس رجسڑیشن سینڑ والٹن روڈ میں مستحق شہریوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا لیکن رجسٹریشن کیلئے شہریوں کو ایک ایک سال سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خواتین کا کہنا ہےکہ وہ  صبح آتی ہیں اور شام تک لمبی قطاروں میں کھڑی رہتی ہیں، رجسٹریشن نہیں کی جارہی، سینٹر کا عملہ بہت پریشان کررہا ہے، پی ٹی آئی حکومت میں غریب گھرانوں کے سر پہ کوئی نہیں ہے، غریب عوام رونے پر مجبور ہو گئی۔

خواتین کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتاکہ کہاں جائیں، گھر پر خاوند بیمار ہے،علاج کے لیے پیسے نہیں، یہاں سہارا تھا کہ کچھ پیسے مل جائیں تو علاج ہوجائے مگر سینٹر کی انتظامیہ نے شدید پریشان کر دیا ۔احساس پروگرام احساس کرنے کی بجائے غریب عوام کے جذبات سے کھیل رہا ہے اورحکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.

واضح رہےکہ گزشتہ سال کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی کفالت کے لئے عمران حکومت کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ' شروع کیا گیا تھا جس کی رجسٹریشن کیلئے حکومت نے 8171 نمبر  بھی جاری کیا تھا، پروگرام کے تحت غریب رجسٹرڈ افراد کو 12 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔