دولہن کی ’ارطغرل‘ اسٹائل میں انٹری، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

Wedding in Ertugrul Style
کیپشن: Wedding in Ertugrul Style
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی دُلہن کی اسلامی تاریخی کردار ’ارطغرل‘ اسٹائل میں انٹری کے  سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

 شادیوں پر مضحکہ خیز  اور انوکھے واقعات کا سامنے آنا عام ہوچکاہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف ویڈیوز میں دیکھا جاتا ہے کہ شادی کو یادگار بنانے کے لئے کوئی نہ کوئی منفرد پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں شادی سے متعلق خوب مواد اپلوڈ اور پسند کیا جاتا ہے وہیں ایک انوکھی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہے کے بجائے ایک دُلہن کی مشہور زمانہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں دکھائے گئے ارطغرل اسٹائل میں شادی ہال میں انٹری ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی  ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا سائٹس کی جانب سے شیئر کی جانے والی معلومات کے مطابق دُلہن شادی سے قبل اپنی ’قوالی نائٹ ‘ کی تقریب میں شرکت کے لیے سپاہیوں کی جانب سے ارطغرل اسٹائل میں سلامی پیش کیے جانے کے دوران ہال میں داخل ہو رہی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر