ویب ڈیسک : ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی پاکستان کی قومی سلامتی کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے، ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی صورتحال کے پیش نظر تیار کردہ قومی سکیورٹی پالیسی میں دیئے گئے ویژن کے حصول کیلئے مسلح افواج اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
ڈی آئی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ قومی سکیورٹی پالیسی میں تیار کردہ جامع فریم ورک، قومی سلامتی کے مختلف پہلوئوں کے درمیان باہمی روابط کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پالیسی میں دیئے گئے فریم ورک کے ذریعے عالمی سطح پر تیار ہوتی ہوئی فضاءاور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کے عزم کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عالمی صورتحال کے پیش نظر تیار کردہ قومی سکیورٹی پالیسی میں دیئے گئے ویڑن کے حصول کیلئے مسلح افواج اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
#NSP is an imp milestone in strengthening National Security of Pakistan. The comprehensive framework, recognizes interlinkages between various strands of national security, imperative to meet emerging challenges (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 28, 2021