درندگی کی انتہا، والدین کے سامنے لڑکی سے مبینہ زیادتی

درندگی کی انتہا، والدین کے سامنے لڑکی سے مبینہ زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فاروق آباد میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے مبینہ گینگ ریپ فاروق آباد دوران ڈکیتی تین ڈاکوؤں نے والد اور والدہ کو باندھ کر لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ صدر فاروق آباد میں درج کر لیا گیا، والد نے بیان میں بتایا کہ  میں ککڑ گل کا رہائشی یوحنا مسیح فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب سے واپس آ رہا تھا کہ تین مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا، ڈاکوؤں نے تین ہزار نقدی موبائل فون چھینا، ہمیں باندھ کر بیٹی کو جھاڑیوں میں لے گئے ۔

   تینوں مسلح ڈاکوؤں نے میری اٹھارہ سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ واقعے پر آر پی او نے نوٹس لے لیا اور ڈی پی او شیخوپورہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

ڈی پی او غلام مبشر میکن کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکل دے دی ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔ 

ادھر لاہور شہر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ چار ماہ کے دوران پندرہ کم عمر بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، چھ کم عمر بچیاں جنسی درندگی کا نشانہ بنیں۔

پولیس کے مطابق چار ماہ کے دوران بچے بچیوں سے زیادتی، بدفعلی و قتل کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، بچیوں سے زیادتی کے 5 مقدمات میں پانچوں ملزمان گرفتار ہوئے، زیادتی کے بعد قتل کے ایک مقدمہ کے دونوں ملزمان گرفتار ہیں۔

پولیس کے مطابق بچوں سے بدفعلی کے 15مقدمات میں مطلوب 16 ملزمان گرفتار کیے گئے، بدفعلی کے بعد قتل کے ایک مقدمہ میں پانچوں ملزمان گرفتار ہیں، پولیس نے دعویٰ کیا کہ زیادتی و بدفعلی کے مقدمات میں 96 فیصد گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer