عائشہ گلہ لئی کا تحریک انصاف کے خلاف نیا مشن، نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

عائشہ گلہ لئی کا تحریک انصاف کے خلاف نیا مشن، نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ
کیپشن: City 42-ayesha gulalai
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) عائشہ گلہ لئی کا تحریک انصاف کے خلاف نیا مشن، عائشہ گلہ لئی نے پاکستان تحریک انصاف گلہ لئی کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلہ لئی نے پی ٹی آئی کی سینئر ترین رہنما سیما انوار سے لاہور میں ملاقات کی اور ان سے نئی پارٹی کی تشکیل کیلئے اظہار خیال کیا۔ عائشہ گلہ لئی نے سیما انوار کو پی ٹی آئی چھوڑ کر اپنی پارٹی میں آنے کی دعوت دی۔

عائشہ گلہ لئی نے کہا کہ ان کی نئی پارٹی سے خواتین کو عزت اور سپورٹ ملے گی۔ سیما انوار نے عائشہ گلہ سے کہا کہ ان پر الیکشن کا بہت بوجھ ہے اس لیے ان کیلئے ایسا کرنے آسان نہیں ہوگا، جس پر عائشہ گلہ نے سیما انوار سے کہا کہ عمران خان ان کو الیکشن میں مخصوص سیٹ پر منتخب نہیں کریں گے۔