ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سردی کی شدت برقرار، بارش کا کوئی امکان نہیں

لاہور میں سردی کی شدت برقرار، بارش کا کوئی امکان نہیں
کیپشن: City42 - Lahore Weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نادیہ مرزا): شہر میں دھوپ نکلنے کے باوجود سردی کی شدت برقرار، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق باغوں کے شہر میں سورج کی کرنیں پڑنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، دھند صبح اور شام کے وقت شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 6ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ جنوری کے پہلے ہفتے میں اگر بارش ہو جاتی ہے تو امید ہے کہ شہر کا درجہ حرارت مزید کم ہو گا۔ جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔