ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 7 گھنٹے سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 7 گھنٹے سے تجاوز کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: راولپنڈی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 7 گھنٹے سہے تجاوز کر گئی۔ ملک کے کئی شہروں اور دیہاتوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ 

راولپنڈیشہر میں وقفہے وقفہے سہے بجلی بند ہونے پر شہری سراپا احتجاج  ہیں ۔طلباء کی نیندیں حرام ہوگئیں۔شہری علاقوں میں رات کے تین گھنٹے نواحی علاقوں میں پانچ گھنٹے رات بجلی بند   رہتی ہے ۔

ترجمان ائیسکو کا  بجلی کی بندش پر موقف  سامنے اگیا۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو  اپنے چھ آپریشن سرکلز میں 42 لاکھ سہے زائد صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے   بجلی کی بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

شام کے اوقات کار میں سسٹم پر لوڈ کے بڑھ جانے نیشنل گرڈ سہے  بجلی کی طلب کے مطابق کوٹہ میسر نہ ھو نے کے باعث لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ۔

  کسی بھی فیڈر پر چوبیس گھنٹوں میں دو یا ڈھائی گھنٹے سے زائد  کی لوڈ شیڈنگ  نہیں کی جا رہی  ہے ۔ نیشنل گرڈ سے طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ میسر ھو تے ہی لوڈ شیڈنگ  ختم کر کے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنایا  جائے گا۔آئیسکو انتظامیہ معزز صارفین کے نوٹس میں لانا چاہتی ہے کے حبس اور بجلی کے استعمال میں اضافے باعث سسٹم پر لوڈ بڑھ گیا ہے ۔لوڈ بڑھنہے کے  باعث فیڈرز فالٹ انفرادی اور ٹرانسفارمرز کمپلنٹ میں اضافہ ھو گیا ہے ۔ کمپلنٹ کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل کو لوڈ شیڈنگ تصور نہ کیا جائے  

شکایات کا بروقت ازالے کے لیے  آئیسکو کا آپریشن سٹاف مکمل طور پر متحرک ہے  صارفین سہے درخواست ہے کے وہ پیک آورز میں بجلی کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کریں 

شکایات کے اندراج کے لیہے کمپلنٹ آفس کے نمبرز اور  ہیلپ لائن نمبر 118 چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں