سٹی 42: ڈیفنس فیز 8 میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے 55 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حاجی منیر کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا جبکہ مقتول کی بیٹی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے حملہ آور کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔