ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول لائنز پولیس کا ایکشن، 12 سالہ بچی سے مبینہ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

سول لائنز پولیس کا ایکشن، 12 سالہ بچی سے مبینہ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سول لائنز پولیس نے 12 سالہ بچی سے مبینہ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق بچی نجی جنرل اسٹور پر سامان لینے گئی تھی جہاں مبینہ طور پر محلے دار دلاور نے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اطلاع ملنے پر سول لائنز پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ بچوں کو تشدد اور جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔