ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’یہ جو لاہور سے محبت ہے ‘ کے خالق ڈاکٹر فخر عباس چل بسے 

’یہ جو لاہور سے محبت ہے ‘ کے خالق ڈاکٹر فخر عباس چل بسے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: معروف شاعر اور  جناح ہسپتال لاہور سے وابستہ ڈاکٹر  فخر عباس  انتقال کرگئے ۔

یہ جو لاہور سے محبت ہے  

یہ کسی اور سے محبت ہے ( ڈاکٹر فخر عباس ) 

ڈاکٹر فخر عباس کے انتقال پر  ادبا ، شعرا اور  ان  کے  چاہنے والے  سوگوار ہیں ۔ ادبا اور شعرا  ان کے انتقال پر  غم کا اظہار کررہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کے بعد  ایک بھونچال سا آگیا ہے ۔ ہر شخص ان کے اشعار  اور ان کے ساتھ یادیں  شیئر کررہا ہے ۔   ڈاکٹر فخر عباس  چند دنوں سے  علیل تھے ان کا جگر کام کرنا چھوڑ گیا تھا ۔  ان کا انتقال لاہور میں ہوا  ان کو آج  مریم آباد میں  مدفون کیا گیا ۔ 

ڈاکٹر فخر عباس  ادب کی دنیا کے فخر تھے ۔   ان کے کئی اشعار  زبان  زد عام ہوچکے ہیں ۔  

اک لاکھ غزل کہی میں نے .. ایک سال میں
میرا تو کچھ کمال نہیں ..... اس کمال میں
اک گرلز یونیورسٹی ھےگھر کےسامنے
آتے ہیں اس طرف سے مضامیں خیال میں
ڈاکٹر فخر عباس

آج بھی جب میں بائیک پہ بیٹھوں
آج بھی میرے پہلو پہ ایک ہاتھ دکھائی دیتا ہے
آج بھی میرے کانوں کو ایک گیت سنائی دیتا ہے
آج بھی کوئی زلف میرا دل خوشبو سے مہکاتی ہے
یاد کسی کی آج بھی میرے پیچھے بیٹھ کے جاتی ہے
ڈاکٹر فخر عباس

...

یہ جو لاہور سے محبت ہے
یہ کسی اور سے محبت ہے

اور وہ اور تم نہیں شاید
مجھ کو جس اور سے محبت ہے

یہ ہوں میں اور یہ مری تصویر
دیکھ لے غور سے محبت ہے

بچپنا کمسنی جوانی آج
تیرے ہر دور سے محبت ہے

ایک تہذیب ہے مجھے مقصود
مجھ کو اک دور سے محبت ہے

اس کی ہر طرز مجھ کو بھاتی ہے
اس کے ہر طور سے محبت ہے