ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والڈ سٹی کے اپائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس ریگولیشنز 2016ء میں ترمیم کا فیصلہ

والڈ سٹی کے اپائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس ریگولیشنز 2016ء میں ترمیم کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد: والڈ سٹی اتھارٹی کے ملازمین کو مینجمنٹ الاؤنس اور ویلفیئر الاؤنس دینے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جبکہ اس حوالے سے والڈ سٹی اتھارٹی اپائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس ریگولیشنز 2016ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق والڈ سٹی اتھارٹی نے ملازمین کے لیے مینجمنٹ اور ویلفیئر الاؤنس کی تجاویز منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کو ارسال کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق رولز 2016ء میں ترامیم ملازمین کی تقرری، سروس اسٹرکچر اور شرائطِ ملازمت سے متعلق مرتب کی گئی ہیں، جبکہ 2016 کے سروس ریگولیشنز اتھارٹی کے ملازمین کی ملازمت اور سروس اسٹرکچر کا بنیادی قانونی فریم ورک ہیں۔

تجویز کے مطابق ملازمین کو اضافی الاؤنسز دینے کا مقصد ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری لانا ہے، جبکہ سروس ریگولیشنز میں ترمیم کے بعد ملازمین کے مالی مراعاتی پیکیج میں اضافہ بھی ممکن ہو سکے گا۔

والڈ سٹی اتھارٹی میں اس وقت بی پی ایس 12 سے بی پی ایس 18 تک کے افسران اور ملازمین مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔