راؤ دلشاد: ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز ہسپتال واقعہ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں واقعہ کی تحقیقات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پمز ہسپتال واقعہ کی تحقیقات کے لیے قائم چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی۔ کمیٹی کی جانب سے واقعہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ کے بعد حتمی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پمز ہسپتال واقعہ کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا اور ذمہ دار ثابت ہونے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات اور واقعہ سے متعلق اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور کسی کو غفلت یا کوتاہی کی صورت میں رعایت نہیں دی جائے گی۔