ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پٹرولیم لیوی ٹیکس فوری ختم کیا جائے، جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا چودھویں روز بھی جاری

 پٹرولیم لیوی ٹیکس فوری ختم کیا جائے، جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا چودھویں روز بھی جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف: مال روڈ چیئرنگ کراس پر جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا چودھویں روز بھی جاری ہے۔ دھرنے میں گزشتہ دنوں کی نسبت کارکنان کی تعداد کم جبکہ احتجاجی سرگرمیاں بھی محدود دکھائی دیں۔

دھرنے کے باعث فیصل چوک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہے، جبکہ شہریوں کی آمدورفت کے لیے سروس روڈ سے متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جماعت اسلامی کے کارکنان نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی ٹیکس فوری ختم کرنے، گیس، روٹی اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پایا جائے جبکہ بجلی کے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کی جائے تاکہ عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے ریلیف مل سکے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور روزمرہ آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ شہریوں کے مطابق مہنگائی اور بجلی کے بھاری بل واقعی عوام کے لیے بڑا مسئلہ ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر احتجاج کرنے والوں کے مطالبات جائز ہیں تو حکومت کو جماعت اسلامی سے مذاکرات کے ذریعے بات چیت کر کے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔