اشرف خان :اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں گیس سسٹمز پر ایل این جی کی قیمت میں 27.71 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ اوگرا نے سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر جبکہ سوئی سدرن کے لیے 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی ہے۔
اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق سوئی ناردرن اور سوئی سدرن دونوں گیس سسٹمز پر ہوگا۔