ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا ایجنسیوں میں تعینات ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل;حکم جاری

واسا ایجنسیوں میں تعینات ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل;حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نو تشکیل شدہ واسا ایجنسیوں میں تعینات ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوگیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 14 اضلاع میں نئی واسا ایجنسیاں قائم کی گئیں ،سٹاف کی تنخواہیں محکمہ لوکل گورنمنٹ سے ہی جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ۔سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ نے تنخواہوں بارےاحکامات جاری کئے
نئی واسا ایجنسیوں میں متعلقہ میونسپل کارپوریشنز وکمیٹیز کا سٹاف تعینات کیا گیا تھا،مراسلے میں کہا گیا  کم دستیاب عملے کے پیش نظر متعلقہ ایم سیز ملازمین بھی تعینات کئے گئے، متعلقہ ایم سیز ملازمین آسامیوں کے مطابق بلا تعطل تنخواہیں لیتے رہیں گے، 
ترجمان ہاؤسنگ نے کہا وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق ملازمین کے مسائل کا حل یقینی بنایا۔
ڈی جی خان، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال، مری، گجرات اور سیالکوٹ کی میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسرز کے نام مراسلہ جاری کیا گیا،حافظ آباد، جہلم، رحیم یار خان، جھنگ، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کی میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کے نام بھی مراسلہ جاری کیا گیا