سٹی 42: وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر محکمہ صحت و آبادی نے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی
وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا، صوبہ بھر کے سی ای اوز ہیلتھ اور ایم ایس حضرات کی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے ، سپیشل سیکرٹری آپریشنز عون عباس، بارک اللہ، راءو شکیل اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا گی۔
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر تمام ہیلتھ کنٹرول روم کے افسران دیگر محکموں سے رابطہ رکھیں،سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر مسلسل اپ ڈیٹ رہا جائے،
ضلعی کنٹرول روم 24 گھنٹے مرکزی کنٹرول روم کو اپ ڈیٹ رکھیں،
بریفنگ میں بتایا گیاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں موبائل فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز فراہم کر دیے گئے ہیں،محکمہ صحت کی طرف سے ریلیف کیمپس بھی قائم کر دیے گئے ہیں، ریلیف کیمپس میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،
فلڈ وارننگ والے اضلاع پر خصوصی فوکس کیا جائے، خواجہ عمران نذیر نے ہدایت دی اوراجلاس میں قصور، وزیر آباد، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، اور مظفر گڑھ میں ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا، خواجہ عمران نذیر کی ریلیف کیمپس، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی
وزیر صحت نے کہا سیلاب سے متاثرہ ہسپتالوں کی تفصیلات محکمہ کو جلد ارسال کی جائیں، روزانہ کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں بارے اپڈیٹ کیا جائے،وزیر صحت کا فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے سی ای اوز ہیلتھ کو الرٹ اور فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی ، وزیر صحت نے کہا تمام سی ای اوز ہیلتھ اور ایم ایس سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھیں،
خواجہ عمران نذیر کا تمام ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا میں خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لوں گا، متاثرین کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر صحت کی وبائی امراض کی ادویات کی متاثرہ علاقوں میں دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ،وزیر صحت نے کہا لائف سیونگ ڈرگز، سانپ کاٹنے اور دیگر ایمرجنسی ادویات ہر فسیلیٹی میں دستیاب ہونی چائیے،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، امدادی اقدامات کو حتمی شکل دے دی، سیلاب زدہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کرونگا،وزیراعلی مریم نواز ریلیف ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کر رہی ہیں،وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے،وزیراعلی مریم نواز کے حکم پر ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر اجلاس کے بعد فیلڈ میں روانہ ہوگئے ، خواجہ عمران نذیر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے