ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین وسیم اسلم کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ عطیہ

برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین وسیم اسلم کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ عطیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اویس کیانی :برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین وسیم اسلم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی اور حالیہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر داخلہ کے حوالے کیا۔

محسن نقوی نے وسیم اسلم کے جذبۂ خیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت غیر معمولی سیلابی صورتحال سے دوچار ہے، جس نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور حکومت ان کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ یہ عطیہ وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرین تک امداد پہنچائی جا سکے۔