عابد چودھری : راوی روڈچوکی سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صادق عرف گنجی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان سےغیرقانونی پستول اور3موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں ، ملزمان دوران واردات اسلحہ کے زور پرلوگوں کوہراساں کرتےتھے ۔ ملزمان واردات کے بعد مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے اور رفو چکر ہو جاتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ سرغنہ فیاض المشہور صادق عرف گنجی اور راشد کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے ۔