وفاقی کابینہ کا اجلاس، عوام کو ریلیف نہ مل سکا

وفاقی کابینہ کا اجلاس، عوام کو ریلیف نہ مل سکا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی :  ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ کا اجلاس،عوام کو ریلیف نہ مل سکا،سرکاری بابوں نے کابینہ کو  چکر دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 400 یونٹس استعمال کرنے والوں کے بجلی کے بل اقساط میں دینے کے طریقہ کار پر اتفاق ہو گیا ہے  ۔بجلی کے مفت یونٹس ختم کرنے پر بھی فیصلہ نہ ہو سکا ۔بجلی کے فری یونٹس والے افسران اور ملازمین کو مونیٹیزیش پالیسی کی پیشکش کا منصوبہ بنایا گیا ۔ فری یونٹس ختم کرنے کا معاملہ بھی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے سپرد  کر دیا گیا ۔نئے چیرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے کابینہ نے رولز میں نرمی کی منظوری دے دی ۔ الیکشن سے پہلے مستقل چیرمین نادرا کی تعیناتی ضروری ہے۔