مریم نواز نے سابق اراکین اسمبلی کو اہم ٹاسک دے دیا

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: مسلم لیگ ن کی سنئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر  مریم نواز شریف نے سیالکوٹ میں  سابق اراکین  پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی .

ملاقات کرنے والوں میں  ارشد جاوید وڑائچ , رانا عارف ہرناح , حافظ شاہد ندیم , طارق سبحانی , نوید اشرف , ذیشان رفیق , رانا عبدالستار  , چوہدری اکرام , رانا شوکت ,رانا افضل, گلناز شجاعت , عبدالرحمٰن شامل تھے.ملاقات میں پارٹی تنظیم سازی,  سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ مریم نواز شریف نے سابق اراکین اسمبلی کو خواتین ونگ اور یوتھ  کی یونین کونسل تک ٹیم بنانے کا ٹاسک دے دیا ۔