ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران حکومت نے نئی پابندی لگادی

 نگران حکومت نے نئی پابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: نگران حکومت نے غیر ضروری ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی عائد کر دی .

نئی منتخب حکومت کے قیام تک کفایت شعاری پالیسی پر عملدرامد کا فیصلہ کر لیا گیا، موجودہ مالی سال سرکاری فنڈز کے استعمال سے متعلق حکمت عملی وضع کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ صرف قدرتی آفات کے دوران ہی ہنگامی ضروری فنڈز جاری ہو سکیں گے، بجٹ میں غیر اعلانیہ منصوبوں یا دیگر مد میں فنڈز خرچ نہیں کئے جائیں گے،اضافی سمپلنٹری گرانٹ کیلئے بھی سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہو گا، متعلقہ وزارت کے پرنسپل اکاونٹ افسر کو فنڈز کیلئے جواز پیش کرنا ہو گا۔

وزرات خزانہ نے بتایا کہ بجٹ ونگ مطلوبہ اضافی فنڈز کیلیے بغور جانچ پڑتال کرے گا، کسی قسم کے اضافی فنڈز کی کابینہ اور ای سی سی سے منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے توانائی سے متعلق اجلاس کے دوران کہا کہ وزیراعظم ہاوس کا خرچہ کم سے کم کیا جائے۔