ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیں گے، وزیراعظم کو سیلاب سے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریف کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے، جبکہ مہمند ڈیم کی جگہ کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج سیلاب زدگان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے تونسہ شریف جائیں گی۔واضح رہے کہ   بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جاں بحق ہونے والے افراد کى تعداد 1061 ہوگئى ہے۔