ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی کو نمبر دینے والے اوباش نوجوان کاکیا حشر ہوا؟جانئے

لڑکی کو نمبر دینے والے اوباش نوجوان کاکیا حشر ہوا؟جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین سے  ہراسگی  کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے خواتین، بچیوں کا گھر سے نکلنا محال ہوگیا۔

اسی قسم کا ایک واقعہ لاہور کے علاقے  گلشن اقبال پارک میں پیش آیا، تفصیلات کے مطابق ملزم فیصل نے فیملی کے ساتھ آئی لڑکی کو نمبر دینے کی کوشش کی  تو یہ حر کت اوباش نوجوان کو بہت مہنگی پڑ گئی۔لڑکی نے اوباش کی لڑکے کی اس  گھٹیا بروقت سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

واضح رہے آج چڑیا گھر میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر بابر اشرف انصاری کے مطابق گرفتار ملزموں میں سیف علی اور محمد ذیشان شامل ہیں، جنہیں خواتین کی شکایت پر چڑیا گھر سے حراست میں لیا گیا۔ دونوں ملزموں کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کی دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزموں کو تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔