سوشانت کی موت کے 2 ماہ بعدگرل فرینڈ ریا نےاہم انکشافات کردیئے

سوشانت کی موت کے 2 ماہ بعدگرل فرینڈ ریا نےاہم انکشافات کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ اداکار34 سالہ سوشانت کی موت ایک معمہ بن گئی، پولیس کی جانب سے اس اقدام کو خودکشی قرار دے دیا گیا، سوشانت کی موت کے بعد اب کی گرل فرینڈریا چکرورتی نے اہم بیان دیا جس پر ان کو انکتا لوکھنڈے  کی جانب سے جواب بھی ملا۔

تفصیلات کے مطابق  بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار 34 سالہ سوشانت کی موت نے نئے مسائل کو جنم دے دیا کیونکہ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے موت کی تصدیق اور ٹھوس شواہد نہ ملنے پر ٹال مٹول سے کام چلارہی ہے جس کی وجہ سے مداحوں میں غصے کی لہر پائی جارہی ہے،34سالہ سوشانت نے خودکشی کی یاقتل،پولیس نے اپنی رپورٹ میں خودکشی کا اندیشہ ظاہر کیا مگر اس کے پیچھے چھپے حقائق مکمل طور پر سامنے نہیں آسکے۔

تازہ ترین صورت حال کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے اہم انکشاف ظاہر کیا جس میں کہا کہ سوشانت جہاز میں بیٹھنے سے ڈرتے تھے،ریا چکرورتی نےسوشانت کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے، اور اُن کے ساتھ اپنے رشتے اور اُن کی موت کو لے کرکئی انکشاف کیے ہیں۔

سوشانت کی موت کو دو مہینے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے بعد پہلی مرتبہ ریا چکرورتی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سوشانت کو ’کلسٹروفوبیا‘ تھا،ریا چکرورتی نے کہا اس بات کا علم انہیں تب ہوا جب وہ سوشانت کے ساتھ یورپ کے دورے پر جارہی تھی،اس وقت سوشانت نے فلائٹ میں بیٹھنے سے قبل کوئی خاص دوا کھائی تھی۔

ریا چکرورتی کے اس بیان پر سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے نے اُنہیں جواب دیا اور ایک ویڈیو شیئر کی،جس نے ریا چکرورتی کے بیان کی نفی کردیا کیونکہ اس ویڈیو میں سوشانت طیارہ اُڑاتے نظر آرہے ہیں۔  انکتا نےکیپشن میں لکھا کہ کیا یہی ہے کلسٹروفوبیا ؟ تم ہمیشہ سے اُڑنا چاہتے تھے اور تم نے یہ کیا بھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer