ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گور نر پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

گور نر پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : گور نر پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزیبی کی ملاقات ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کہتے ہیں کہ پاکستان عرب امارات سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

 
گورنر ہائوس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے معاشی اور اقتصادی شعبے میں متحدہ عرب امارا ت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلقات کی مشترکہ بنیادیں مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی نوعیت کی ہیں، دونوں ممالک میں باہمی تعلقات، مزید مستحکم اور گہرے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائوسنگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزیبی نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اس کی مضبوطی چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عرب امارات کے دوستانہ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں

اس سے قبل گورنر پنجاب نے کہا کہ ہر گزرتے دن کیساتھ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہورہا ہے، حکومت کی تمام تر توجہ ملک کو طویل مدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے۔  معیشت کے استحکام کیلئے مختصر اور طویل مدتی پالیسیوں پر کام ہورہا ہے، معاشی مضبوطی کیلئے حکومت مشکل اور سخت فیصلے بھی کر رہی ہے، کورونا پھیلاو روکنے کیلئے محرم الحرام بھی ایس او پیز پر عمل کر نا ہوگا، ہم سب نے ملکر کورونا کو شکست دینی ہے احتیاطی تدابیر پر سب عمل کر لیں۔

گورنر پنجاب نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پرکوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا،افراتفری اور ناامیدی پھیلانےوالوں کو مایوسی کےسواکچھ نہیں ملےگا،آئین وقانون کی حکمرانی پرحکومت کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی،معاشرے کےکمزور طبقےکی مضبوطی کیلئےعملی اقدامات کر رہے ہیں،ملک کو درپیش چیلنجز سےنمٹنے کیلئےحکومتی پالیساں کامیاب ہورہی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer