اداکارہ مہوش حیات نے بھارتیوں کو آئینہ دیکھا دیا

اداکارہ مہوش حیات نے بھارتیوں کو آئینہ دیکھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زین مدنی: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی گانے چرانے پر بھارتیوں کو آئینہ دیکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک میوزک ویڈیو پراڈا منظر عام پر آئی تھی جو ملکہ ترنم نورجہاں کے 32 سال پرانے فلمی نغمے کالے رنگ کا پراندا اور پاکستانی پاپ بینڈ وائٹل سائنز کے 27 سال پرانے گانی گورے رنگ کا زمانہ کی بھونڈی نقل تھی۔

جس پر مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کی پاکستانی گانے چرانے کی روایت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا یہ بہت عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو بھارت پاکستان کو رسوا کرتا ہے اور دوسری طرف ہمارے ہی گانے ہماری اجازت کے بغیر چراتا ہے۔

 کاپی رائٹ کی خلاف ورزی اور رائلٹی کی ادائیگی سے بالی ووڈ کا کوئی مطلب نہیں، واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بالی ووڈ نے بغیر اجازت پاکستانی گانے چرائے ہوں بلکہ بالی ووڈ ستر سالوں میں سینکڑوں پاکستانی گانے ڈھٹائی سے چرا چکا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer